دہلی میں دیوالی کے دن آلودگی ، کئی علاقوں میں سنگین صورتحال

   

نئی دہلی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں آلودگی کی سطح اور اونچی ہوگئی اور امکان ہے کہ ’’سنگین‘‘ کے زمرہ میں پہونچ جائے گی۔ آج رات بڑی تعداد میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے جس کی وجہ سے زہریلی دھند کی ہلکی سی پرت پورے دہلی پر صبح کے وقت نظر آنے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کی فہرست میں 9 بجے دن آلودگی کی سطح 313 نکات تھی اور اِس میں اضافہ جاری تھا۔ 2.30 بجے تک یہ 341 نکات کی سطح پر پہونچ گئی۔