نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعرات کو دہلی کے امن وہار علاقے میں ایک ذبح کی گئی گائے کے جسم کے حصے جھاڑیوں کے اندر سے دستیاب ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو امن وہار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں گائے کے ذبیحہ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ موقع پر ایک پولیس ٹیم کو ایک ذبح شدہ گائے کا سر اور دیگر حصہ ملے۔ اس کے بعد ایک موبائل کرائم ٹیم کو موقع پر طلب کیا گیا جس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور مختلف زاویوں سے تصویریں کھینچیں۔ مزید یہ کہ پولیس ٹیم نے جانورکی باقیات بھی اکٹھا کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ویٹرنری ہسپتال بھیج دیا۔ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 429 اور زرعی مویشیوں کے تحفظ سے متعلق سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔