نئی دہلی: عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ اس نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ دہلی میں رات کا کرفیو نافذ نہیں کرے گی۔ کوویڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوویڈ ٹسٹنگ اور ٹریسنگ پر توجہ دے۔ دہلی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔