دہلی میں روکا گیا ہیلی کاپٹر- اکھلیش یادو کا الزام، کہا- ہارتی ہوئی بی جے پی کی مایوس کن سازش

   

ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے کل الزام لگایا کہ ان کا ہیلی کاپٹر بغیر کسی وجہ کے دہلی میں روک دیا گیا، حالانکہ تھوڑی دیر بعد انہوں نے بتایا کہ انہیں پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔ بتا دیں کہ اکھلیش یادو نے کل مظفر نگر میں جینت چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرنی تھی، لیکن دہلی میں ہی ان کا ہیلی کاپٹر روک دیا گیا۔اکھلیش نے اس بارے میں ٹویٹ بھی کیا کہ ہیلی کاپٹروں کو روکا جا سکتا ہے، حوصلوں کو نہیں۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔