دہلی میں سارق کروڑ پتی بن گیا ، دو فلیٹ کا مالک

   

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ دہلی کا 36 سال کا نوجوان سارق کروڑپتی ہے ۔ اس کی جائیداد کی ملکیت 2.25 کروڑ روپئے ہے ۔ اس نے یہ دولت مبینہ طور پر مکانات میں نقب زنی کرکے سرقہ کرتے ہوئے حاصل کی ہے ۔ چھٹویں مرتبہ اسے گرفتار کرنے کے بعد پولیس کو اس کی دولت کا پتہ چلا ۔ اس کے قبضہ سے 25 لاکھ روپئے نقد اور 2.25 کیلو کے سونے کے زیورات ضبط کئے گئے ۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نے گزشتہ سال ہی دو فلیٹ خریدا ہے ۔