دہلی میں سردی کا قہر، درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس

   

نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) قومی راجدھانی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سردیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلیسیئس رہنے کا امکان ہے ۔ دریں اثنا، دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس انتہائی خراب زمرے میں برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی می میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 369 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔