راجستھان سمیت 7 ریاستوں میں 31 مئی تک بارش کا امکان
نئی دہلی:ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ دہلی میں ہفتہ کی صبح سے موسلادھار بارش ہو ئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی۔این سی آر کے علاقوں میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ دہلی میں اگلے دو تین دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ وہیں، 30 مئی تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔دوسری طرف،مدھیہ پردیش اورراجستھان سمیت 7 ریاستوں میں 31 مئی تک بارش کے امکانات ہیں۔طوفان اور بارش کے بعد آج صبح دہلی میں 4 پروازوں کا رخ جئے پور کی سمت موڑ دیا گیا ۔
