نئی دہلی ۔ 4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعرات کے دن دہلی سے درجہ حرارت چند نشانات تک بڑھتی رہی اور بالآخر کم سے کم 31.2 سنٹی گریڈ پر مشتمل ہوگئی ۔ جمعرات کے دن صبح 8.30 بجے تک دہلی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے اندر بعض مقامات پر بارش کے آثار پائے گئے ۔ یہ بات محکہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتائی ۔ صفدر جنگ اور شارع لودھی پر واقع رصدگاہوں میں بارش کی علامات کا مشاہدہ کیا گیا جب کہ ریڈک رصدگاہ میں 2.4ایم ایم کی بارش کو ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ دہلی کے چند مقامات پر بادل چھائے رہیں گے اور رم جھم بارش ہوگی جس سے لوگوں کو حدت سے نجات ملے گی ۔ ویسے صبح میں 63 فیصد حدت کو محسوس کیا گیا ۔