دہلی میں شہریت قانون کی حامی حکومت ہونی چاہئے

,

   

Ferty9 Clinic

عوام ووٹ کے ذریعہ اپنی برہمی کا اظہار کریں۔ دہلی میں وزیر اعظم مودی کا خطاب
نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ دہلی میں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو خوشامد پسند نہ ہو بلکہ شہریت ترمیمی قانون کی تائید کرے ۔ ایسی حکومت چاہئے جو دفعہ 370 کو حذف کرنے کی حمایت کرے ۔ قومی سلامتی سے متعلق تمام مسائل کی تائید کرے ۔ انہوں نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کئی مسائل کا احاطہ کیا ۔ انہوں نے 2008 کے باٹلہ ہاوز انکاونٹر کا تذکرہ کیا ‘ سرجیل حملوں کا حوالہ دیا اور ان کی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم کا حوالہ بھی دیا ۔ انہوں نے ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت تک تقریر کی ۔ دو دن میں نریندر مودی کا دہلی میں یہ دوسرا انتخابی جلسہ تھا ۔ انہوں نے ملک کی مسلح افواج کا حوالہ بھی دیا اور عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر بھی تنقید کی اور رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندوں کو ان لوگوں کو سزا دینی چاہئے جنہوں نے مسلح افواج کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنی برہمی کا اظہار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کیلئے ایسی حکومت نہیں چاہئے کہ جو دشمنوں کو ہم پر حملے کرنے کے مواقع فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت کو ایسی حکومت چاہئے جو ایک سمت اور ایک جہت عطھا کرے ۔ ایسی حکومت نہیں چاہئے جو الزامات کا کھیل کھیلتی رہے ۔ آج نریندر مودی کی تقریب میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاج کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے پیر کو ایک جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین باغ میں جو احتجاج کیا جا رہا ہے وہ اتفاق نہیں بلکہ ایک تجربہ ہے جس سے ملک کی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔