دہلی میں صرف 10 لاکھ روپے میں گھرخریدیں

   

نئی دہلی:دہلی والوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنا گھر خریدیں لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، کیونکہ ریئل اسٹیٹ کے دام بہت زیاہ ہیں۔ تاہم اس خواب کو پورا کرنے کیلئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ڈی ڈی اے نے جمعہ سے ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر اس اسکیم کو متعارف کرایا ہے۔ اس اسکیم میں دہلی کے مختلف مقامات پر مختلف زمرے کے 5500 فلیٹ دستیاب ہیں۔ ڈی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس نے پی ایم مودی کے ویژن کے مطابق لوگوں کو کفایتی گھروں کی یہ اسکیم لانچ کی ہے۔ڈی ڈی اے کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نے 14 جون کو شہری ادارے کی آن لائن پہلے آؤ، پہلے پاؤ ہاؤسنگ اسکیم کے چوتھے مرحلے کے آغاز کو منظوری دی تھی۔ اس میں صرف ٹوکن رقم ادا کرکے پسندیدہ علاقے میں فلیٹ بک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ڈی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم میں کوئی اپنا گھر 10 لاکھ روپے سے کم میں خرید سکتا۔ نریلا میں 1۔بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت 9.89 لاکھ روپے ہے اور لوک نائک پورم میں 1۔بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت 26.98 لاکھ روپے سے لے کر 28.47 لاکھ روپے تک ہے۔ 3۔بی ایچ کے فلیٹس کی قیمت 2.08 کروڑ سے 2.18 کروڑ روپے تک ہے۔ جبکہ نریلا میں 2۔بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے اور دوارکا میں یہ 1.23 کروڑ سے 1.33 کروڑ روپے ہے۔ڈی ڈی اے حکام نے بتایا ہے کہ اس اسکیم کے تحت فلیٹوں کی رجسٹریشن 30 جون کی شام سے شروع ہو گئی ہے اور ان کیلئے بکنگ 10 جولائی کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔اس اسکیم میں فلیٹ صرف 50000 روپے ادا کرکے بک کیا جا سکتا ہے۔