دہلی میں ضروری اشیاء کی دکانات24گھنٹے کھلی رکھی جاسکتی ہیں

,

   

ای کامرس ریٹیلرس کو لاک ڈاؤن کے دوران کام کرنے کی اجازت : اروند کجریوال

نئی دہلی، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت نے کرونا وائرس (کووڈ۔19ْ) کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی ضروری چیزوں کی کمی نہیں ہونے دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ضروری خدمات سے جڑی دکانوں کو چوبیس گھنٹے تک کھلی رہنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔لفٹننٹ گورنر اوروزیراعلی اروند کجریوال نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے لاک ڈاؤن کے دوران صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ راجدھانی میں ضروری چیزوں کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور اس کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزی اور دودھ والے بغیر کسی پاس کے بھی اپنا کام کرسکیں گے ۔ کجریوال نے کہا ہے محلہ کلینک چالو رہیں گے لیکن پوری احتیاط برتی جائے گی۔چیف منسٹر دہلی نے کہاکہ ای کامرس ریٹیلرس اور دیگر آپریٹرس کو لاک ڈاؤن کے دوران کام کرنے کی اجازت دی جائیگی جن میں اپلیکیشن پر مبنی فوڈ ڈیلوری سروسیس جیسے زوماٹا ، سیوگی، فوڈ پنڈا ، پیزا ہٹ اور ڈومینو شامل ہیں ۔ جب کہ امیزون ، فلپ کارڈ ، اسنیپ ڈیل اور دیگر آن لائن ضروری سامان سربراہ کرنے والوںکو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ادویات اور میڈیکل سروسیس گھروں پر مہیا کرنے والوں کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔ مقامی ضروری اشیاء کی دوکانات کو ڈور ڈیلیوری سسٹم کیلئے اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا جس کیلئے وہ 1031پر کال کرسکتے ہیں ۔ دہلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاسیس رکھنے والے ڈیلیوری ایجنٹس کو حمل و نقل کی اجازت دیں ۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں محلہ کلینک کے ایک ڈاکٹر اور ان سے علاج کرانے والے تقریبا 900 لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ سعودی عرب سے آئی ایک خاتون کا اس محلہ کلینک میں علاج کیا گیاتھا۔