دہلی میں طاق اور جفت بنیاد پر دکانات کی کشادگی : کجریوال

,

   

٭ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کے ساتھ جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے پس منظر میں آج کہا کہ قومی دارالحکومت میں اس مدت کے دوران تمام مارکٹس کھولنے کی ا جازت دی جائے گی لیکن ان مارکٹوں اور مارکٹ کامپلیکسوں میں موجود دکانات کو طاق اور جفت فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔ آدھے دکانات ایک دن کھولی جائیں گی اور دوسرے دن باقی آدھی دکانات کھولی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء کی دکانات روزانہ کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔