نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے دہلی میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی نئی لیڈر شپ تشکیل دی ہے۔عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اور قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے جمعرات یعنی 29 جون کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں تمام نو مقرر کردہ ریاستی تنظیم سکریٹریوں اور ضلع نائب صدور کی ایک اہم میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ تمام نو مقرر کردہ ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے وہاں موجود تمام ارکان اسمبلی سے ان کا تعارف کرایا گیا۔