نئی دہلی : دہلی کی خراب ہوتی آب و ہوا پر کنٹرول کے لیے دیزل، پٹرول اور کیروسن تیل سے چلنے والے جنریٹر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ جمعرات سے عمل میں آئے گا۔ کمیٹی کے مطابق بجلی کی دستیابی کے لیے تمام استعداد والے ڈیزل، پٹرول اور کیروسن تیل سے چلنے والے جنریٹر پر جمعرات سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ریلوے اور اسپتالوں سمیت ضروری خدمات کے استعمال میں آنے جنریٹر پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔ جنریٹروں پر پابندی اگلے حکم تک نافذ رہے گی۔
