نئی دہلی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت نے دارالحکومت میں آلودگی بڑھنے کے خدشے کو توجہ میں رکھتے ہوئے 4 سے 15نومبر تک گاڑیوں کیلئے طاق -جفت اسکیم پھرسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔دہلی حکومت نے دارالحکومت میں آلودگی بڑھنے کے خدشے کو توجہ میں رکھتے ہوئے 4 سے 15نومبر تک گاڑیوں کیلئے طاق -جفت اسکیم پھرسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں دہلی کے آس پاس کی ریاستوں میں عام طورپرپرالی جلائی جاتی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت میں آلودگی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔آلودگی بڑھنے کے خدشہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے 4 سے 15 نومبرتک گاڑیوں کے لئے طاق -جفت اسکیم پھر سے نافذ کی جائیگی۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں دھان کی فصل کے بعد اس کی پرال? کو جلانے کی وجہ سے دارالحکومت میں گزشتہ تین چار برسوں سے آلودگی کافی بڑھ جاتی ہے۔اروند اروند کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ تجربات کو ذہن میں رکھ کردہلی حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی ،اس لئے طاق-جفت اسکیم کونومبرمیں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔