دہلی میں لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی ، 3515 محروس

   

نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے دہلی میں ہفتہ کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری احکام کی خلاف ورزی کی پاداش میں 200 کیس رجسٹر کئے اور 3515 افراد کو حراست میں لیا ۔ یہ مقدمات آئی پی سی سیکشن 188 کے تحت درج کئے جارہے ہیں ۔ اس دوران دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1069 تک پہونچ گئی جن میں 166 تازہ کیس ہیں اور 5 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔