دہلی میں لاک ڈاون لگانےکوتیار ہے حکومت, فضائی آلودگی پرسپریم کورٹ میں کیجریوال حکومت کا حلف نامہ

   

نئی دہلی: دہلی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے مکمل لاک ڈاون جیسے قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہی اس نے کہا کہ اس کا اثر محدود ہی ہوگا۔ اروند کیجریوال حکومت نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ دہلی کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقوں میں بھی لاک ڈاون کی ضرورت ہے، جو قومی خطہ دارالحکومت (NCR) کے تحت آتے ہیں۔کیجریوال حکومت نے اپنے حلف نامہ میں کہا، ’دہلی حکومت مقامی اخراج کو کنٹرول کرنے کے لئے مکمل لاک ڈاون جیسے اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ حالانکہ ایسا قدم تبھی  با اثر ہوگا، جب اسے پڑوسی ریاستوں کے این سی آر میں نافذ کیا جاتا ہے۔ دہلی کے کمپیکٹ سائز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کا ہندوستانی فضائیہ پر محدود اثر ہوگا۔