دہلی میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع، مزید ہوگی سختی،میٹرو بند،صرف گھر یا کورٹ میں کرسکیں گے شادی

,

   

دہلی حکومت نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روزیہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں میں تاجروں، خواتین، نوجوانوں اور دیگرافراد سے بات چیت کی ہے سبھی کا خیال ہے کہ انفیکشن کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن وہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جا سکے بصورت دیگر ہم نے جوپایا ہیں اسے کھو دیں گے۔ لہذا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ یہ قدرے سخت ہو گا۔اس لاک ڈاون کے دوران عوامی مقامات پر شادی پر پوری طرح سے پابند رہے گی۔ اگر کسی کو شادی کرنی ہے تو وہ گھر میں یا پھر کورٹ میں کرسکتا ہے ۔ حالانکہ اس دوران 20 لوگوں سے زیادہ کی شرکت نہیں ہوسکتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ شادی میں ٹینٹ ، ڈی جے اور کیٹرنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اگر کسی نے ان چیزوں کیلئے ایڈوانس دیدیا ہے تو انہیں پیسے لوٹانے ہوں گے یا پھر آپسی رضامندی سے آگے کی کوئی تاریخ طے کرنی ہوگی۔