دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ کی توسیع

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے دہلی میں کورونا کا قہر بدستور جاری رہنے کے درمیان لاک ڈاؤن کو ایک اور ہفتے کیلئے بڑھا دیا۔کجریوال نے بتایا کہ یہ پابندیاں پیر 3 مئی 2021 کی صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہمیشہ ہی آخری آپشن ہوتا ہے اور موجودہ صورتحال لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کرتی ہے۔کجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مثبت شرح میں معمولی کمی کی وجہ سے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آنے والے وقت میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی کو آکسیجن کے بحران کا بھی سامناہے اور کہا کہ انہوں نے ایک ایسا پورٹل شروع کیا گیا جو آکسیجن کی تیاری کے بہتر انتظام کیلئے آکسیجن مینوفیکچررز، سپلائی کرنے والوں اور ہاسپٹلس کے درمیان تال میل کا کام کریگا۔