نئی دہلی : حکومت دہلی نے 15 دن تک مزدوروں کا رجسٹریشن پیر کے دن سے شروع کرے گی۔ اِس مہم کا مقصد اُن کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ریاستی وزیر برائے محنت و روزگار نے کہاکہ مہم مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جارہی ہے اور وہ پیر سے 26 اگسٹ تک جاری رہے گی۔اُنھوں نے کہاکہ مزدوروں کو مناسب دستاویزات پیش کرنی ہوں گی جن میں ان کے رہائشی علاقہ کی بھی نشاندہی کی گئی ہو۔