نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو کہا کہ قومی دارالحکومت خطہ (این سی ٹی) میں ہوا کے معیار کی سطح مسلسل تیسرے دن بھی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہی۔ آئی ایم ڈی نے آج یہاں جاری ایک بلیٹن میں میں بتایا کہ اگلے دو دنوں میں ہوا کے معیار کی سطح مزید خراب ہونے کا امکان ہے ۔بلیٹن کے مطابق، بدھ اور جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کی سطح انتہائی خراب درجے تک پہنچنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کواے کیو آئی کے مزید خراب ہونے کا امکان ہے اور یہ ‘انتہائی ناقص زمرہ’ میں رہے گا۔
