نئی دہلی: محکمہ تعمیرات عامہ نے اتوار کی صبح انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر جھنڈیوالان کے علاقہ میں رانی جھانسی روڈ پر ایک مندر اور ایک مزار (جسے ماموں بھانجے کا مزار کہا جاتا ہے) کی سامنے کی دیوار کو منہدم کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے وقت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی کی تعیناتی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سڑک کو چوڑا کرنے کے مجوزہ منصوبے کی راہ ہموار کرنے کے لیے تھی۔ ولیس نے بتایا کہ علاقہ میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی اور آپریشن پرامن رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ مندر کو قریبی علاقہ میں منتقل کیا جائے گا۔