دہلی میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کی سیکل ریالی

,

   

نئی دہلی :دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدر چودھری انیل کمار کی قیادت میں کانگریس قائدین و کارکنوں نے بڑی تعداد میں مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ’سائیکل ریلی‘ نکالی۔ لودھی روڈ پر نکلی اس ’سائیکل ریلی‘ میں خاتون کانگریس کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ یہ سبھی مرکز کی مودی حکومت اور دہلی کی کجریوال حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے، اور ہاتھوں میں نعرہ لکھے ہوئے پلے کارڈ بھی تھامے ہوئے تھے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بیشتر ریاستوں میں کانگریس احتجاج کررہی ہے۔