دہلی میں نئے سال کا جشنلڑکی کو ٹکر دے کر 12کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت میں سال نو کی تقریبات کے دوران کار سے گھسیٹنے کے بعد ایک لڑکی کی موت ہوگئی ۔ کنجھا والا علاقہ میں پانچ لڑکے‘ لڑکی کو کار سے 12کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے جس سے لڑکی کی دردناک موت ہوگئی ۔ لڑکی اتوار کی درمیانی رات اسکوٹی سے گھر جارہی تھی اسی دوران اس کا کار سے حادثہ ہوگیا ۔