دہلی میں نرسری تا آٹھویں جماعت کے تمام طلبہ کو پروموشن

   

نئی دہلی۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی دارالحکومت کے تمام اسکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو کسی امتحان کے بغیر ہی آگے کی جماعت میں تعلیم کیلئے پروموشن دے دیا جائے گا۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کے ساتھ مشترکہ ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کے نائب منیش سسوڈیا نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتہ سے بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس شروع ہوں گی ۔ آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو کسی امتحان کے بغیر ہی کامیاب قرار دیا جائے گا۔