دہلی میں مرحلہ وار طریقے سے اسکول کھولے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کے میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ دہلی میں اسکول 1 ستمبر کو نویں سے بارہویں اور آٹھ ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں تک کے اسکول کھلیں گے۔ اس تعلق سے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ ڈی ڈی ایم اے کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اسکول کھولنے کی سفارش کی تھی۔اس سے پہلے ڈی ڈی ایم اے کمیٹی نے دہلی حکومت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں مختلف سطحوں پر اسکول کھولنے کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکول کھولنے کی بات کہی تھی۔ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ اسکولوں کو بچوں کے لیے تمام حفاظتی معیارات کو پورا کرنا ہوگا