دہلی میں وائرس کی جانچ دوگنا کرنے کجر یوال حکومت کا فیصلہ

   

نئی دہلی ۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں کے ایک بار پھر سے زور پکڑنے کے پیش نظر دہلی حکومت نے وائرس کی جانچ دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی کی صدارت میں چہارشنبہ کو ایک اہم جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں کورونا کی جانچ کی تعداد دو گنی کرنے کا فیصلہ ہوا۔میٹنگ میں وزیر صحت ستیندر جین ،چیف سکریٹری اور وزارت صحت کے سبھی اعلی افسر موجود رہے ۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں دہلی میں کورونا کے معاملوں میں تھوڑا اضافہ ہوا،حالانکہ باقی حالات قابو میں ہیں اور آگے بھی حالات قابو میں رہیں اس کے لئے اگلے کچھ دنوں میں جانچ کی تعداد دوگنی کی جائے گی۔انہوں نے کہا،‘‘ دہلی حکومت کورونا ٹیسٹ کی تعداد ڈبل کرنے جارہی ہے ۔