دہلی میں ٹی آر ایس آفس کیلئے1100 مربع میٹر اراضی الاٹ

   

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے دارالحکومت دہلی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کیلئے 1100 مربع میٹر اراضی الاٹ کی ہے جہاں ٹی آر ایس جلد ہی شاندار آفس تعمیر کرے گی۔ ٹی آر ایس کو دہلی کے وسنت وہار علاقہ میں یہ اراضی دی گئی ہے۔ اراضی سے متعلق دستاویزات کے حصول پر ٹی آر ایس پارٹی نے مرکزی حکومت کو8.64 کروڑ ادا کئے ہیں۔ ٹی آر ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اراضی کا دورہ کیا۔