دہلی میں ٹی آر ایس کے دفتر کی تعمیر کیلئے اراضی کی منظوری

   

۔11سو مربع گز اراضی مکتوب وزیر عمارت و شوراع پرشانت ریڈی کے حوالے

نظام آباد ۔تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے آفس کے تعمیر کیلئے دہلی میں اراضی فراہم کرتے ہوئے آج اراضی کی منظوری کی تحریر مکتوب وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کے حوالے کی گئی ۔ وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کی اطلاع کے بموجب دہلی کے وسنت وہار میں 1100 مربع گز جگہ فراہم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے آج ایک تحریر حوالے کی گئی ہے ۔ 20 سال قبل علیحد ہ ریاست تلنگانہ تحریک چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے شروع کی تھی اور تلنگانہ کے وقار عزت نفس کا یہ مسئلہ کا حل ہو اہے اور تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور آج ہندوستان کے صدر مقام دہلی میں ٹی آرایس کے پارٹی آفس کے قیام کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اراضی فراہم کی گئی ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی قیادت میں دہلی میں عنقریب میں آفس کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا اور متحدہ طور پر یہ تحریک چلائے جانے کی وجہ سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور یہ تلنگانہ کی شان کا مسئلہ تھا اور تلنگانہ کی عوام کو یہ اعزا ز حاصل ہوا اور پارٹی کے دفتر کا دہلی کے مرکزی مقام پر مرکزی حکومت کی جانب سے اراضی فراہم کرنے پر انہوں نے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو ، ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کو مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کے احکامات پر آج وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی دہلی پہنچ کر یہ اراضی کی منظوری کے حکم نامہ کو حاصل کیا ۔