نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ جمعرات کو کہا کہ پاسپورٹ کی درخواستوں کی تصدیق اب 15 دن کے بجائے پانچ دنوں میں مکمل کی جائے گی۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امیت شاہ نے نئی دہلی میں دہلی پولیس کے 76ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کے ویری فکیشن (تصدیق) کی مکمل آن لائن سہولت کا افتتاح کیا۔