کورونا کی مار جھیل رہی قومی راجدھانی دہلی میں پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیوروں کے ذریعہ ناجائز وصولی کی کئی شکایتیں مل رہی تھیں ۔ مریضوں کی پریشانی سامنے آنے کے بعد دہلی کی کیجریوال سرکار نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ منافع خوروں پر لگام کسنے کیلئے سرکار نے نجی ایمبولینس کی شرحیں طے کردی ہیں ۔ سرکار نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی جائے گی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سرکار نےایمبولینس سروسز کو تین زمروں میں تقسیم میں کیا ہے اور دوری کے حساب سے کرایہ طے کردیا ہے ۔