دہلی کے پرنٹنگ پریس میں دیر رات لگی آگ 1 ہلاک

   

نئی دہلی: دہلی کے پتپر گنج صنعتی علاقے میں جمعرات کے روز تین منزلہ پیپر پرنٹنگ پریس میں لگی آگ کے واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

دہلی کے فائر سروس کے سربراہ اتول گرگ نے آئی اے این ایس کو بتایا ، صبح 2.38 بجے آگ کی اطلاع ہمکو ملی۔ موقع پرہی 30 فائر ٹینڈرز تعینات کئے گئے اور لاش کو لےکر اسی وقت اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گارگ نے بتایا کہ آگ گراؤنڈ اور دوسری منزل پر لگی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا مگر امدادی کام جاری ہے۔

آگ لگنے کا یہ واقعہ دہلی کے پیراگڑھی میں واقع ایک فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کے ایک ہفتہ بعد پیش آیا ہے۔ جہاں پر دھماکے کے بعد عمارت کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ فائر فائٹر ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔