دہلی میں پلازما تھراپی سے پہلامریض صحتیاب : کجریوال

,

   

٭ دہلی کے چیف منسٹر اروندکجریوال نے کہا ہے کہ پلازما تھراپی کے ذریعہ صحت یاب ہونے والے پہلے مریض کو جمعرات کی صبح ڈسچارج کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مریض قبل ازیں انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج تھا، جہاں پلازما تھراپی کے ذریعہ اس کا کامیاب علاج کیا گیا۔ کجریوال نے کہا کہ پلازما تھراپی کے بہت اچھے نتائج محسوس کررہے ہیں۔ دہلی میں صحت یاب ہونے والے کورونا وائرس کے 1,100 مریضوں کے منجملہ اکثر نے اپنا اپنا پلازما بطور عطیہ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔