دہلی میں پولیس کیخلاف فائرنگ تین افراد گرفتار

   

٭ شمال مغربی دہلی کے قطب گڑھ علاقہ میں ہفتہ کو پولیس کے خلاف فائرنگ پر بدنام گوگی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت سچن (24 سال)، وشال (22) اور پرویش (25) کی حیثیت سے کی گئی۔ ڈی سی پی (اسپیشل سل) سنجیو کمار یادو نے کہا کہ شوٹ آؤٹ میں سچن اور وشال کو گولی کے زخم آئے۔