دہلی میں پٹرول، ڈیزل ہوا مہنگا

   

نئی دہلی،5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ قومی راجدھانی میں پٹرول 1.67اور ڈیزل 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ۔دہلی حکومت نے دونوں ایندھن پرویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) میں خاصا اضافہ کیا ہے . پٹرول پر وی اے ٹی 27 سے بڈھاکر 30 فیصد کیا گیا ہے . ڈیزل پر اسے 16.76 فیصد سے 30 فیصد کیا گیا ہے ۔وی اے ٹی میں اضافہ کر کے دارالحکومت میں ڈیزل کے دام بڑھ کر 69.29روپے اور پٹرول 71.26 روپے فی لیٹر ہو گئے ۔ایندھن کی بڑھی قیمتیں فوری طور پریعنی منگل سے لاگو ہو گئی ہیں۔