دہلی میں پٹرول اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

   

ممبئی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو دوسرے دن مسلسل اضافہ ہوا ۔ 25 پیسے اضافہ کے ساتھ دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 84.70 ہوگئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ اسی طرح ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت فی لیٹر 81.60 روپئے ہوگئی ہے۔