نئی دہلی : /11 جولائی (ایجنسیز) دہلی میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔ ہریانہ میں جمعہ کی شام 3.7 شدت کا جھٹکہ محسوس ہونے کے بعد دہلی میں بھی کچھ اسی طرح کہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ گزشتہ روز بھی قومی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اطراف کے علاقوں سے بھی جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ نیشنل سنٹر فار سیسما لوجی نے کہا کہ رات 7.49 بجے ہریانہ کے جھجر میں10 کیلو میٹر کی گہرائی میں زلزلہ پیش آیا ۔