نئی دہلی : چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج دہلی میں ملک کا پہلا ورچول اسکول شروع کیا ۔یہ اسکول جماعتوں میں شریک ہونے سے قاصر طلبہ کیلئے ہوگا۔کجریوال نے اسکول کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خاص سہولتوں والا اسکول شروع کیا ہے۔ ہم ٹریفک لائیٹس پر بھیک مانگنے والے بچوں کیلئے اقامتی اسکولس بھی تعمیر کر رہے ہیں۔ اسپورٹس یونیورسٹی ، اسٹیل یونیورسٹی بھی قائم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو والدین نہیں چاہتے کہ ان کی لڑکیاں باہر جائیں، وہ ورچول اسکول سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔انڈین آئل کارپوریشن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے ۔چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24روپے ہے۔ کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 106.03 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے ہے ۔