نئی دہلی ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج دہلی میں اسمبلی چناؤ سے قبل مختلف ادارہ جات کی تیاری کا جائزہ لیا جبکہ سٹی پولیس کی اعلیٰ قیادت نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ انتخابی عمل کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کی میعاد آئندہ سال 22 فروری کو ختم ہورہی ہے۔ 15 فروری سے سرکاری امتحانات منعقد کئے جائیں گے جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن ممکن ہے اس تاریخ سے قبل انتخابی عمل مکمل کرلے گا۔کمیشن نے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر دہلی کے ساتھ علحدہ میٹنگ بھی منعقد کی۔
