دہلی میں ڈیزل کی قیمت 80 روپئے فی لیٹر سے تجاوز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج 19 ویں دن بھی اضافہ ہوا ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل جمعرات کو پہلی بار 80 روپے فی لیٹر کوپار کرگیا، جب کہ ایک دن کے وقفے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 16 پیسے اضافے کیساتھ 79.92 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 28 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔