نئی دہلی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے کہا ہے کہ کانگریس سے دہلی میں مفاہمت کیلئے بات چیت نہیں کی جارہی ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی اپنے طور پر تمام ساتھ حلقوں سے مقابلہ کرے گی ۔ گوپال رائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حکمت عملی طئے کرنے کیلئے اپنی پارٹی کے تمام ریاستی یونٹوں کے صدور اور ارکان اسمبلی سے بات چیت کررہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے مزید کہا کہ ’’ ( ہماری ) پارٹی دہلی میں انتخابی مفاہمت کیلئے کانگریس سے باتچ یت نہیں کررہی ہے اور اپنے بل بوتے پر تمام حلقوں سے تنہا مقابلہ کرے گی ‘‘ ۔ دہلی کانگریس کی صدر شیلاڈکشٹ نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی سے مفاہمت نہیں کی جائے گی اور کانگریس تمام سات حلقوں پر تنہا مقابلہ کرے گی ۔