نئی دہلی۔دہلی پولیس نے راج نیواس کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کر رہے کانگریس دہلی کے صدر انل چودھری سمیت دیگر کارکنان کو پیر کو سیول لائن میں حراست میں لے لیا۔ راجستھان میں بی جے پی پر منتخب حکومت کو غیر جمہوری ڈھنگ سے گرانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنان یہاں راج نیواس کے باہر مظاہرہ کرنے کیلئے سیول لائن میں لوڈلو کیسل اسکول کے پاس یکجا ہوئے ۔ پولیس نے انھیں آگے نہیں بڑھنے دیا اور جبراً آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو حراست میں لیا ہے ۔ حکومت پولیس کا استعمال کرکے جمہوریت کے قتل کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دینا چاہتی ہے ۔