دہلی میں کانگریس کا نام و نشان نہیں، عام آدمی پارٹی لیڈر کا بیان

   

نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش شیشوڈیا نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دہلی میں کانگریس کا نام و نشان باقی نہیں رہا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ مرتبہ کانگریس کو دہلی میں 8 فیصد ووٹ ملے تھے ،اس مرتبہ اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔ جب ہم دہلی کے مسائل پر بات چیت کرتے ہیں تو کانگریس یہاں کہیں نظر نہیں آتی ۔ دہلی میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔