ملک میں 21 جون کو نافذ ہونے والی نئی ویکسینیشن پالیسی کے پہلے ہی دن ریکارڈ 86 لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، لیکن دہلی میں ایک لاکھ سے بھی کم لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دارالحکومت دہلی میں کم ٹیکے لگانے پر دہلی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہردیپ پوری جی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ہر وقت نشانہ بنانے کے بجائے ، براہ کرم نوجوانوں کو مناسب ویکسین فراہم کرنے پر توجہ دیں۔ مرکزی حکومت کی ویکسی نیشن پالیسی میں پلٹ فلاپ کی وجہ سے ملک میں ویکسینیشن کے حوالے سے بحران پیدا ہوگیا ہے۔