دہلی میں کورونا : امیت شاہ کا عہدیداروں کیساتھ اجلاس

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج شام 5 بجے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ۔ نارتھ بلاک میں منعقدہ اجلاس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سنگھ، مرکزی سیکریٹری برائے صحت، دہلی کے ایل جی سمیت کئی اعلیٰ افسران شامل تھے۔دہلی میں کورونا لگاتار اپنے پیر پسار رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7340 نئے کیسیس کی تصدیق ہوئی ہے اور 96 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد دہلی میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 82 ہزار 170 ہو گئی ہے۔ اس میں سے علاج کے بعد لاکھ 30 ہزار 195 مریض شفایاب ہو چکی ہیں۔وباء پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔