دہلی میں کورونا سے ایک مریض کی موت

   

کجریوال کا ہنگامی اجلاس‘وئیرینٹBF7کا کوئی کیس نہیں
نئی دہلی: چین سمیت دنیا کے کئی حصوں میں تباہی مچانے والے کورونا کا سایہ ہندوستان پر بھی منڈلانے لگا ہے۔ چین میں تباہی پھیلانے والے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ بی ایف.7 کے چار کیسز ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔سرکاری ہیلتھ ریلیز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض کی جان چلی گئی۔ دہلی تاہم بی ایف 7کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے ۔