دہلی میں کورونا متاثرین میں بزرگوں کی تعداد کم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کوونا وائرس (کوویڈ ۔ 19) سے متاثرہونے والوں کی تعداد بزرگوں میں خدشے کے مطابق کم ہے لیکن مرنے والوں میں آدھے سے زیادہ ہے ۔ دہلی حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق دارالحکومت میں کُل متاثرین کی تعداد 3515 پر پہنچ گئی ہے اور 59 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق کُل متاثرین میں 60 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے 612مریض ہیں اور ہلاک شدگان میں اس زمرے کی تعداد 31 ہے جو کُل مرنے والوں کا 52.54 فیصد ہے ۔اس میں سے 28 لوگ یعنی 90.32 فیصد پہلے سے ہی دیگر بیماری سے متاثر تھے۔ دہلی میں سب سے زیادہ 2352 متاثر 50 سال سے نیچے کی عمر کے ہیں اور اس زمرے میں سب سے کم دس کی موت ہوگئی ہے جو کُل ہلاک شدگان کا 16.95 فیصد ہے ۔