دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 10,500 سے متجاوز

   

نئی دہلی ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام)دارالحکومت میں عالمی وبا کووڈ۔19 کا قہر گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید خوفناک ہوا ہے ،یہاں ریکارڈ 500 نئے کیسیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس سے متاثرین کی تعداد ساڑھے دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے ۔ریاست کے وزارت صحت کی جانب سے منگل کو دی گئی جانکاری کے مطابق 500 نئے معاملوں کے ساتھ کل تعداد 10,500 ہوگئی۔دارالحکومت میں نئے کیسز کی تعداد اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ ہے ۔اس دوران چھ مریضوں کی موت بھی ہوگئی۔پیر کو12اور اتوار کو 19مریضوں کی موت ہوئی تھی۔دارالحکومت میں پیر سے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کی شروعات ہوئی ہے اور اس میں رعایتیں دئے جانے سے بازار کھل گئے ہیں۔لیکن مختلف مقامات پر شرائط کی خلاف ورزی کی جو تصویر سامنے آئی ہے وہ حیران کن ہے ۔ملک میں کورونا انفکشن کے معاملے میں مہانگری چوتھے مقام پر ہے ۔