دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 15,000 سے تجاوز

   

نئی دہلی۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت میں عالمی وبا کووڈ۔19 کا قہرتیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے ۔دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 792 نئے معاملات سے کل تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے ۔