نئی دہلی،8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں کورونا وائرس مسلسل پھیلتا جارہا ہے اور 51نئے معاملے کے ساتھ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 576 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے نو کی موت ہوچکی ہے ۔دہلی محکمہ صحت کی بدھ کی اطلاع کے مطابق 51نئے معاملوں میں سے 35 غیر ملکی سفر سے متعلق ہے اور چار نظام الدین مرکز سے ہے ۔ دہلی میں مرکزسے وابستہ معاملے 333 ہوگئے ہیں۔ کورونا مریضوں میں سے 35آئی سی یو اور آٹھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔